جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری

انگلش

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں ایورٹن کی ناقابل شکست کارکردگی جاری ہے، براٹھن کو دو کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی، چیلسی نے بھی یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔

انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں ایورٹن نے اپنے چوتھے میچ میں براٹھن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، پوائنٹس ٹیبل پرحکمران ایورٹن کی جانب سے سولویں منٹ میں کلورٹ نے اسکورنگ کا آغاز کیا، براٹھن کے موپے نے اکتالیسویں منٹ میں گول بناکر اسکور لیول کیا۔

پہلا ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل ایورٹن کی جانب سے مینا نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلادی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کو مایوس کن شکست کا سامنا

مقابلے کا دوسرا ہاف زیادہ سنسنی خیز رہا، ایورٹن کے روڈرگیز نے مسلسل دو گول بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا، براٹھن کی جانب سے میچ کے آخری لمحات میں بیسوما نے ایک گول بنا کر اسکور دو چار کر دیا۔

یہ چار میچوں میں ایورٹن کی مسلسل چوتھی فتح ہے۔

دوسرے میچ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس کو صفر چار گول سے مات دی، یہ میچ بالکل یکطرفہ رہا، پہلے ہاف میں اسکور بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں چیلسی کی جانب سے چل وال اور زوما نے ایک ایک جبکہ جرگینو نے آخری لمحات میں مسلسل دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو چار گول سے فتح دلا دی۔

متعلقہ خبریں