جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہنگامہ آرائی کیس : رانا ثناءاللہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں چھبیس اکتوبر تک توسیع

چھبیس اکتوبر

لاہور : عدالت نے رانا ثناء اللہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں چھبیس اکتوبر تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت میں حاضری لگوائی جبکہ رانا ثناءاللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ جلسہ : رانا ثناءاللہ کیخلاف ارادہ قتل کا مقدمہ درج

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین توڑنا رواج اور دروازے توڑنا مزاج بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ کے حوالے کوئی بات نہیں کروں گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیں۔

عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر اور رانا ثناءللہ سمیت 31  ملزمان کی ضمانت میں چھبیس اکتوبر تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں