جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز کی نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع

22 ستمبر

لاہور : رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے خلاف درج مقدمے میں رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کردی۔

سماعت کے موقع پر رانا ثناءاللہ پیش نہ ہوئے، وکیل نے عدالت میں بتایا کہ رانا ثناءاللہ اسمبلی سیشن میں مصروف ہیں، پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او کو لاہور میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لئے لایا گیا : رانا ثناء اللہ

رانا ثناءاللہ کے وکیل نے کہا کہ نیب کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے۔ سیف سٹی کے کیمرے کی فوٹیج منگوا لیں، سب سامنے آجائے گا۔

رانا ثناءاللہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل نہیں ہوسکتیں۔

متعلقہ خبریں