جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بدعنوانی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک سے ڈالر باہر چلے جاتے ہیں : منیر اکرم

بدعنوانی کی وجہ

نیو یارک : منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ بدعنوانی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک سے بڑے پیمانے پر ڈالر باہر چلے جاتے ہیں۔

بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کے مندوب اور اقتصادی سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں چوری شدہ سات کھرب ڈالر کے اثاثوں کی واپسی مؤثر میکانزم نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پارہی۔

یہ بھی پڑھیں : ‎کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں : مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے وجہ سے دنیا بھر کا ایک کھرب چھبیس ارب ڈالر سے زائد کا ترقیاتی فنڈ ضائع ہوجاتا ہے۔ بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ ہمیں فوری اور مضبوط قومی اور بین الاقوامی اقدام کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک سے بڑے پیمانے پر ڈالر باہر چلے جاتے ہیں، جس سے معاشی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ بدعنوانی غریبوں کی ترقی کے مواقع کو کم کرتی ہے۔ عالمی سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کے اقدمات کی اشد ضرورت ہے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ وبائی مرض نے لاکھوں افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا۔ وباء کے نتیجے میں 250 ملین ملازمتوں کا ضیاع ہوا۔

متعلقہ خبریں