جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے : علی امین گنڈاپور

عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں

اسلام آباد : علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے جاری بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز میں شہید کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے۔ بھارتی سفاک اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا ہے۔ ظلم و بربریت سے بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد کو نہیں دبا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ٹھوس پیشرفت کے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن کا قیام ناممکن ہے۔

متعلقہ خبریں