جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں فراڈ میں ملوث

کراچی: غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں فراڈ میں ملوث، نیب بھی متحرک، کورین کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع، سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب  کرلی

تفصیلات کے مطابق کورین کمپنی سسنگ یان ملک میں کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے نام پر فراڈ میں ملوث پائی گئی ہے۔ کمپنی نے ایف بی آر، فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ اور دیگر کی ملی بھگت سے 417 ملین کی کرپشن کی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کورین کمپنی کے ڈائریکٹرز کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے لیکن انہوں بیان ریکارڈ کے لیے 20 روز کی مہلت مانگی ہے۔ کورین کمپنی کے خلاف ایک بار تحقیقات مکمل ہوگئی تھی ریفرنس ڈرافٹ بھی ہیڈکوارٹر ارسال کیا تھا۔ نیب چاہتا ہے کورین کمپنی کا موقف بھی سامنے آنا چاہے۔

کیس افسر کی عدم حاضری پر چیف جسٹس نیب پر برہم ہوگئے انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جس دن کیس لگا ہوتا ہے اس دن نیب افسران کو کیا ہوجاتا ہے؟ کیا ہم نیب افسران کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں؟ کورین کمپنی کے خلاف کب تک تحقیقات مکمل کرلیں گے؟ عدالت نے نیب سے 17 اپریل کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں