جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

انٹرپول کا ایران کی درخواست پر امریکی صدر کی گرفتاری سے انکار

صدر کی گرفتاری

انٹر پول نے حکومت ایران کی درخواست پر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے ان کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہے۔

ایران نے گزشتہ روز جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے چھتیس افراد کی گرفتاری کے سلسلے میں انٹر پول کو درخواست دی تھی، ملزموں کی فہرست میں امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

اس درخواست میں صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی اور کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں، تہران کے مطابق جنرل قاسم کو امریکی صدر کی ہدایت پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، انٹرپول سے مدد کی درخواست

ایران نے امریکی صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ پول سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

انٹر پول کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں ایران کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے، تاہم صدر ڈرمپ اور دیگر کو ہم گرفتار نہیں کرسکتے، ہمارے قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ممبر ممالک کے درمیان باہمی اشتراک سے رابطہ کرنا ہے اور معلومات کا تبادلہ اور مجرموں کو گرفتار کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں