جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہریوں کو دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جدید ایپ متعارف

جدید ایپ

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جدید ایپ متعارف کروا دی گئی۔

کورونا وائرس کے بعد لگے لاک ڈاؤن میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے انقلابی قدم لیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے 43 مختلف سہولیات شہریوں کو آن لائن فراہم کرنے کے لیے جدید ایپ متعارف کرادی ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ اجراء وزیرِ اعظم عمران خان آج کریں گے۔ ایپ سے ملنے والی سہولیات میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے باعث ایپل نے آئی فونز کی فروخت محدود کردی

ایپ کے ذریعے شہری گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات آن لائن حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، نادرا کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے۔ آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کی مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں