جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں متعارف، سیاسی جماعتوں کو دیکھنے کی دعوت

الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں

اسلام آباد : حکومت نے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں متعارف کردیں، سیاسی جماعتوں کو مشین دیکھنے کی دعوت بھی دے دی گئی۔

حکومت نے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں تیار کرلیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پریس کانفرنس میں مشینوں کا طریقہ کار بتایا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والے پرچیوں سے باہر آنے کیلئے تیار نہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پرچی پارٹیاں ہیں۔ ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں پہلے آکر مشین دیکھ تو لیں۔

یہ بھی پڑھیں : ‏الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں : شاہد خاقان

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور سنائی دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مشین کی تیاری کیلئے 36 شرائط رکھیں۔ ہمارے سائنسدانوں نے ان تمام 36 شرائط پر مشین بنائی۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے، ہم نے اس کینسر کا علاج نکالا ہے۔ ہم سے پانچ گنا بڑے پڑوسی ملک نے الیکشن نتائج کو قابل تسلیم بنایا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو دعوت دیتے ہیں آکر اس الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کے بارے میں سوال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال کا اختیار نہیں دیا گیا۔ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے دھاندلی پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ پانچ کل مشینیں ہیں، دو بیرون ملک سے درآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں