اسلام آباد : آئندہ عام انتخابات کے لئے مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار ہوگیا، الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو مدعو کرلیا، جن سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس : فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
دعوت نامہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم ایم اے، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کو بھیجا گیا ہے۔
جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، بی این پی،جموری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ، بی این پی عوامی، جے یو آئی، راہ حق، پی ایم ایل ف اور ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ انتخابات ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا۔