پاکستانی بالرز کی ناقص کارکردگی سے چیف سلیکٹر پریشان

برسٹل: پاکستانی بالرز کی کارکردگی سے چیف سلیکٹرز کی نیندیں اڑا دیں۔ فاسٹ بالرز کی پٹائی پر بالنگ کوچ اور ہیڈ کوچ سے مشورے شروع کردئیے۔

انگلینڈ میں پاکستانی بالرز ابتدائی وکٹیں اڑانے میں ناکام ہوگئے۔ فہیم اشرف بھی بطور آل راؤنڈر صلاحیتوں کو مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ عامر کی ورلڈکپ میں شرکت کا امکان ختم ہوجانے کے بعد وہاب ریاض ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

حسنین کو بھی ٹیم میں جگہ نہ دینے پر ہیڈ کوچ اور بالنگ سے کوچ سے رابطے کئے گئے ہیں۔ ہیڈ کوچ حسنین کو ورلڈکپ میں سرپرائز پیکیج کے طور پر لانا چاہتے ہیں لیکن ٹیم کے بالنگ اٹیک کی مسلسل ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقایا دو میچوں میں حسنین کو موقع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔