جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انضمام الحق ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کل انگلینڈ روانہ ہوں گے

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کل انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں انضمام الحق انگلینڈ میں ورلڈکپ کے لئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور 15 جون تک انگلینڈ میں قیام کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انضمام الحق بلے بازوں کو بیٹنگ ٹپس بھی دیں گے اور چیف سلیکٹر ورلڈکپ میچز میں حتمی گیارہ رکنی ٹیم کی تشکیل میں بھی اپنی رائے دیں گے۔ جبکہ انضمام الحق ٹیم ہوٹل میں قیام نہیں کریں گے۔

 ترجمان پی سی بی نے انضمام الحق کے انگلینڈ روانگی کی تصدیق کی ہے۔ انضمام الحق پاکستان اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے وہ صرف بلے بازوں کی راہنمائی کریں گے۔ ترجمان پی سی بی ٹیم انتظامیہ بھی انضمام الحق سے مدد لے سکتی ہے

متعلقہ خبریں