امریکہ : 11 سالہ بچی کا آئی فون ہاتھوں میں پھٹ گیا

 کیلی فورنیا : امریکہ میں ایک 11 سالہ بچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا آئی فون اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے بیکرفیلڈ سے تعلق رکھنے والی کائیلا راموس اپنی بہن کے کمرے میں آئی فون 6 پر کھیل رہی تھی، جب اس نے ڈیوائس میں چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں۔

بچی نے بتایا ‘میں بیٹھی ہوئی تھی اور میرا فون میرے ہاتھ میں تھا، جب میں نے اس میں ہر جگہ سے چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں اور اسے کمبل پر پھینک دیا’۔

کائیلا راموس نے بتایا کہ اس دھماکے سے اس کا ہاتھ معمولی جل گیا مگر بہت زیادہ چوٹ نہیں آئی، تاہم آئی فون اور کمبل مکمل طور پر جل گئے۔

بچی کی ماں ماریہ اداتہ کا کہنا تھا کہ ایپل کی جانب سے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے اور کمپنی نے بیٹی کو نیا فون بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

ماریہ کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کی ممکنہ وجہ ڈیوائس کو بہت زیادہ چارج کرنا تھا۔