جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی

کمپنی

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کے نئے ماڈل کی لانچنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی۔

ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر سال ستمبر کے آخری میں اپنا نیا ماڈل متعارف کراتے تھے مگر کورونا کی وجہ سے اب صورت حال خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو سامنے لانے میں وقت لگے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون الیون کی نئی اپ ڈیٹ صارفین پریشانی کا شکار

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کمپنی کو اس بات کا اندازہ تھا کہ نیا ماڈل ستمبر کے آخر میں متعارف نہیں کرایا جائے گا اور اس کی لانچنگ میں کچھ ہفتوں کی تاخیر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کے شوقین نے گھر کے جنگلے پرٹائلوں کی جگہ سینکڑوں آئی فون 6 سجا دئیے

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے کم قیمت والے آئی فون ریلیز کردیے

آئی فون انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے ماڈل کی تیاری میں ستمبر کے بعد بھی مزید ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں