جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی پی ایل؛ کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص، آج کا میچ ملتوی

کرکٹر

بھارتی پریمیر لیگ میں آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز اور دوسرے اسٹاف میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

آج کولکتہ نائٹ رائیڈر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ شیڈول تھا، آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ پیٹ کمننز کے ساتھ اسٹاف کے دوسرے لوگ کورونا کیسز سے متاثر ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فوری طورپر چارٹرڈ فلائیٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے الگ ہونے کا سلسلہ جاری

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فوری طور پر ایسے انتظامات ممکن نہیں جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی کو جرم قرار دیدیا، سزائیں دینے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے کہا کہ یہ کھلاڑی اپنی مرضی سے آئی پی ایل کھیلنے گئے ہیں، یہ اس وقت قومی ڈیوٹی پر نہیں، بھارت کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے واضح کیا ہے کہ میچز کے لیے بہترین بائیو سکیور ببل کے انتظامات ہیں۔

متعلقہ خبریں