جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی پی ایل؛ دھونی سست بیٹنگ کے باعث تنقید کی زد میں آگئے

بیٹنگ

ممبئی: آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف کافی دیر تک سست بیٹنگ پر چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی تنقید کی زد میں آگئے۔

چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی 14 ویں اوور میں بیٹنگ کیلیے آئے اور اپنی ابتدائی 13 بالز پر محض 10 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی اب کبھی بھارت کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے

پارٹنر فاف ڈو پلیسی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں سے مزین 72 رنز اسکور کیے۔ دھونی نے آخری اوور میں 3 چھکے جڑے مگر تب تک کھیل ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان نے دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے دھونی پر تنقید کرتے پوئے کہا کہ آپ اسے ’لیڈ فرام فرنٹ‘ قرار نہیں دے سکے، اگر آپ آخری اوور کی بات کرتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا، وہ صرف ذاتی رنز تھے۔

متعلقہ خبریں