جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آئی پی ایل لیگ کے دوران روزانہ کورونا ٹیسٹ کیے جائیں

کورونا

آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے روزانہ کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق یو اے ای میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلیے ایس او پیز کی تیاری بھی کی جارہی ہے، آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلیے کرکٹرز اور معاون اسٹاف کے جتنے ممکن ہوں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے آئی پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کردی

نیس واڈیا کا کہنا تھا کہ روزانہ ٹیسٹ کیے جائیں تو بہت ہی اچھا ہوگا، اگر میں کرکٹر ہوتا تو بڑی خوشی سے روزانہ ٹیسٹنگ کے لیے آمادہ ہوجاتا، سیمپل حاصل کرنے کا آسان سا طریقہ ہے، اس میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی، میدان کے اندر اور باہر سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیورٹی پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ8 ٹیموں کو ایک محفوظ ماحول دینا کیسے ممکن ہوگا، بی سی سی آئی کی جانب سے ایس او پیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں