جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران کا یورپی یونین کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان

جامع مذاکرات کو معطل

تہران : پابندیوں میں توسیع پر ایران نے یورپی یونین کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کردیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کے حوالے عائد پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک کے ساتھ جامع مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی ایران پر پابندیوں میں اپریل دو ہزار بائیس تک توسیع

ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا یہ اقدام سیاسی مقاصد کا مظہر ہے، یورپی یونین کے رکن ممالک میں انسانی حقوق کی کھلی ورزیوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ایران کے نزدیک  ایسے ممالک کی پابندیوں کی کوئی حیثیت نہیں، جو خود حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایران کے بعض اداروں اور افراد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔

متعلقہ خبریں