جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے آپریٹر کو گرفتار کرلیا : ایرانی صدر

میزائل سے تباہ

تہران : ایران نے یوکرین کے طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے آپریٹر کو گرفتار کرلیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص کی غلطی نہیں ہے۔ سانحے میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے ‘المناک واقعے’ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے نشر کی جانے والی تقریر میں صدر روحانی کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی آپریٹر، جس نے گذشتہ ہفتے غلطی سے یوکرینی مسافر بردار طیارے کو میزائل داغ کر مار گرایا تھا، واحد شخص نہیں ہے جو اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔ طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے والے آپریٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق کارروائیوں کو مسترد کردیا

ایران کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ عدالت ایک خصوصی عدالت کی تشکیل دے، جس میں سینیئر جج اور بہت سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔ یہ ایک عام اور معمول کا معاملہ نہیں ہو گا۔ پوری دنیا کی نظریں اس خصوصی عدالت پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص نے ٹریگر دبایا۔ دوسرے بہت سے ہیں جو ذمہ دار ہیں۔ چونکہ میں فضائی دفاعی نظام سے کچھ حد تک واقف ہوں اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک شخص اس پورے واقعے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہ بھولنے والی غلطی تھی۔ ایرانی افواج کی جانب سے غلطی کا اعتراف ایک پہلا اچھا قدم ہے۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایسا پھر نہیں دوہرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں