جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیل یا امریکہ نے حملے کی غلطی کی تو پھر پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گا : ایرانی وزارت خارجہ

اسرائیل یا امریکہ

تہران : ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یا امریکہ نے حملے کی غلطی کی تو پھر پچھتانے کا وقت بھی نہیں بچے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے ایرانی رہنماؤں کے قتل کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نواز فلسطین منصوبہ، ٹرمپ کی موت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا : آیت اللہ علی خامنہ ای

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کو غیر قانونی حرکات سے نہیں روکا گیا تو پھر دنیا میں جنگل کا قانون رائج ہوجائے گا اور کوئی بھی عالمی رہنماء محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل یا امریکہ کی جانب سے ایسی کسی بھی غلطی کے بعد دونوں ملکوں کو پچھتانے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔

متعلقہ خبریں