جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران: صحافی کو پھانسی دے دی گئی

ایران

تہران: ایران نے حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ایک صحافی کو پھانسی دے دی۔

صحافی روح اللہ زم پر الزام تھا کہ اس نے 2017 میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں مظاہرین کی آن لائن مدد کی تھی جس سے احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا تھا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ صحافی روح اللہ زم کو ہفتے کی علی الصبح پھانسی دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق روح اللہ زم کو کئی سالوں کی جلاوطنی کے بعد 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ برس جون میں عدالت نے فساد پھیلانے کے الزام میں صحافی پر فرد جرم عائد کی تھی جب کہ صحافی پر حکومت کے خلاف جاسوسی کرنے کا بھی الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی قدس فورس کے سینئر ممبر کورونا سے انتقال کرگئے

ایران کی عدالت نے جون میں ہی صحافی کو سزائے موت سنائی تھی تاہم چند روز قبل ایران کی سپریم کورٹ نے بھی روح اللہ کی سزائے موت کو برقرار رکھا جس کے بعد ملزم کو ہفتے کے روز پھانسی دی گئی۔

متعلقہ خبریں