ملک میں تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلیئے : ایرانی صدر

تیل کے نئے ذخائر

تہران : ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے۔ نئے دریافت ذخائر سے ملکی تیل کی پیداوار میں ایک تہائی اضافہ ہوگا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق ایران میں اربوں بیرل کی نئی آئل فیلڈ دریافت کرلی گئی ہے۔ آئل فیلڈ میں پچاس ارب بیرل سے زائد خام تیل موجود ہے ایران کے مجموعی تیل کے ذخائر ڈیڑھ سوارب بیرل ہیں، نئے دریافت ذخائر سے ملکی تیل کی پیداوار میں ایک تہائی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی برآمدات میں اضافہ

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باوجود انجینئرز نے تیل کے بڑے ذخائر دریافت کیے۔ دریافت ہونے والی نئی آئل فیلڈ کا رقبہ چوبیس سو مربع کلومیٹر ہے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں عراق چوتھے اور ایران پانچویں نمبر پر ہے۔