ایران میں زلزلے کے جھٹکے، تین افراد جاں بحق

تین افراد

تہران : ایرانی کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے کامران مائیکل کو رہا کردیا

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلہ زمین سے آٹھ کلومیٹر گہرائی میں آذربائیجان سے قریب ایرانی شہر تبریز میں آیا۔

زلزلے میں اب تک کی اطلاع کے مطابق تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ انیس سو نوے میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں چالیس ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے، اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی تھی۔