جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر منہ توڑ جواب دے دیا

دھمکی

تہران: امید ہے کہ امریکا اسٹریٹجک غلطی دوبارہ نہیں دہرائے گا، ایران کسی بھی فیصلہ کن جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا، ایران نے امریکی صدر کی دھمکی پر منہ توڑ جواب دے دیا۔

امریکی صدرڈونلد ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے اگر ایرن نے یہ غلطی کی توحملے کا جواب ایران کو ہزار گنا زیادہ سنگین حملے سے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

جس پر امریکی صدر کو ایرانی حکومتی ترجمان علی ربیع نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو بھولے نہیں ہیں، ایران کسی بھی فیصلہ کن جواب دینے سے گریزنہیں کرے گا۔ امریکا ایران کو دھمکی دینے سے باز رہے۔

متعلقہ خبریں