جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایران نیوکلیئر ڈیل مشترکہ کمیشن اجلاس نیویارک میں جاری، وزرائے خارجہ شریک

ایران نیوکلیئر ڈیل مشترکہ کمیشن

ایران نیوکلیئر ڈیل کے مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس نیویارک جاری ہے۔ نیوکلیئر معاہدے کے فریق اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اس اہم اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔

مشترکہ جامع منصوبہ عمل پرفریقین عہد و پیمان پر عمل کررہے ہیں یا نہیں، مانیٹرنگ مشترکہ کمیشن کرتا ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس کے موقع پر اجلاس ہورہاہے۔ ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

مشترکہ جامع منصوبہ عمل پرفریقین اپنے حصے کے عہد و پیمان پر عمل کررہے ہیں یا نہیں، مانیٹرنگ مشترکہ کمیشن کرتا ہے۔

نیوکلیئر معاہدے پر ایران کا موقف ہے کہ یورپ کے تین فریق ممالک اپنے عہد وپیمان پر عملی اقدامات کریں۔ امریکا کی جانب سے ایران پر انتہائی دباؤ کے خلاف ان تین ممالک کی عدم فعالیت پر ایران ناراض ہے۔

ردعمل میں روحانی حکومت نے بعض اقدمات کئے ہیں جو بقول ایرانی حکومت کے وہ رضاکارانہ بنیاد وں پر انجام دے رہی تھی۔

جی ٹی وی انٹرنیشنل

متعلقہ خبریں