ایران نے اپنی افواج کو جنگ کے لیئے تیار رہنے کا حکم دے دیا

بغداد: ایران نے اپنی فوج کی جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا۔ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق ایران چند ہی منٹوں میں ہی دشمن کو مؤثر جواب دے گا۔

ایران نے اپنی افواج کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، پاسدران انقلاب سمیت میزائل بریگیڈ کو کسی بھی حملے کا جواب دینے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق پانچ ہزار مزید فوجی خلیجی ریاستوں میں تعینات کئے جائیں گے، صدر ٹرمپ کی جانب سے فیصلے کی توثیق ہونا باقی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے مطابق امریکا کی اشتعال انگیزی کے باوجود ایران جارحانہ حکمت عملی اختیار نہیں کرے گا۔

خطے کا امن و استحکام ایران کی اولین ترجیح ہے، جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے کہ ایران جھک جائے گا اور اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے گا تو یہ ناممکن ہے۔

ایرانی صدر نے عرب ممالک کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں اسرائیلی مفادات کے خلاف چٹان ہے۔

خطے کے ہر مسلم ملک سے برادرانہ تعلقات کے خواہشمند ہے، لیکن اسرائیل کے دوستوں کو دوست نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق ایرانی فوج گھنٹوں میں نہیں کچھ ہی منٹوں میں دشمن کو مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہماری بحری بری اور فضائی افواج ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، کسی بھی جارح کو ایران پر حملے کے بعد پچتانا پڑے گا، کیونکہ ایرانی مغلوب ہونا نہیں جانتے جنگ کا نتیجہ کچھ بھی آئے ایران کو شکست نہیں ہوگی۔