برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں : ایران

تہران: ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کے برطانوی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایران نے خلیج فارس میں برطانوی آئل ٹینکر ہیریٹج پر قبضہ کرنے کے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی ایسے الزامات کشیدگی پیدا کرنے کیلئے لگا رہا ہے۔ ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کی کشتیاں خلیج فارس میں معمول کے مطابق فرائض کی ادائیگی کیلئے گشت کرتی ہیں اور اس دوران ان کا کسی بھی برطانوی آئل ٹینکر سے سامنا نہیں ہوا۔