ایران پرنئی پابندیاں معاشی دہشت گردی ہیں : ایران

تہران : امریکا کا ایران کے سب سے بڑے اور منافع بخش پیٹروکیمکل گروپ پرپابندی کے اعلان کو ایران نے معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پرنئی پابندیاں معاشی دہشت گردی ہیں، نئی پابندیاں ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے دباؤ کی پالیسی ماضی میں ناکام ہوئی، اور اب بھی ہوگی، یہ غلط راستہ ہے امریکا کو اس پالیسی سے کچھ نہیں ملے گا۔