جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران جوہری مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے نہیں ہٹے گا : سرکاری حکام

پیچھے نہیں

تہران :  سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے دوران اپنی کسی بھی متعین حد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے دوران اپنی کسی بھی متعین حد سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ معاہدے سے زیادہ ایرانی قوم کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دالبندین : تفتان اور ایران کے درمیان تجارتی مال بردار ٹرین سروس جزوی بحال

ایران کی معیشت کو جوہری مذاکرات سے منسلک نہ کرنے کی حکومتی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2020 میں پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیا گیا قانون حکومت کو امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے اور ایران کے مفادات کے تحفظ کے لیے اچھی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں