جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسلامی ممالک نے اپنے اختلافات دور نہ کیئے تو دشمن کامیاب ہوگا : ایرانی صدر

اسلامی ممالک

کولالمپور : ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک مسلمانوں کے مقام اور حیثیت کے بارے میں سوچنا شروع کردیں، اگر اب بھی ایک دوسرے سے اختلاف دور نہ کیے تو دشمن کامیاب ہوگا۔

ملیشیا میں اسلامی ملکوں کا کولالمپور دو ہزار انیس سربراہی اجلاس جاری ہے، جس میں اسلامی ممالک کے سربراہان اور جید علمائے اسلام شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی بھی اسلامی ملک خود کو ترقی یافتہ کہلوانے کا حق نہیں رکھتا : مہاتیر محمد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کولالمپور اجلاس میں خطاب کو ایرانی پالیسی سے تشبیہ دی اور اسلامی ممالک کے رہنماۤؤں کو تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کے مناسب مقام اور حیثیت کے بارے میں سوچنا شروع کردیں، اگر اب بھی ایک دوسرے سے اختلاف دور نہ کیے تو دشمن کامیاب ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تکفیریت کا نتیجہ جہالت، تعصب اور قتل وغارت گری کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلام تہذیبوں میں ٹکراؤ نہیں چاہتا بلکہ اسلام تمدن امن اور برداشت سکھاتا ہے، دنیا میں اس وقت جہاں بھی انتہاپسندانہ نظریات ہیں ان سے براہ راست اسلامی معاشروں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں