جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایران کے آرمی چیف کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

ایران کے آرمی چیف

اسلام آباد : ایران کے آرمی چیف پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور و دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی چیف نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشیر تجارت کا پاکستانی اشیاء کے ٹرک کا ایران کے راستے ترکی پہنچنے پر اظہار مسرت

دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان فوجی تعاون، سرحدوں پر دہشت گردی کی روک تھام، علاقائی صورتحال اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں