برطانوی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لینے کی ایرانی کوشش ناکام ہوگئی : امریکی دعویٰ

واشنگٹن : آبنائے ہرمز، برطانوی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لینے کی ایرانی کوشش ناکام ہوگئی۔

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی پانچ کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی تیل بردار جہاز کے قریب آ کر مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ٹھکانے کے قریب ایرانی پانی میں رک جائے۔

برطانوی فریگریٹ کی وارننگ کے بعد مذکورہ ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں، جبکہ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔