پاکستانی زائرین کے ساتھ بدسلوکی پر عراق نے معافی مانگ لی

اسلام آباد : پاکستانی زائرین کے ساتھ بغداد ائیرپورٹ پر بدسلوکی سے متعلق عراقی حکومت نے متاثرہ زائرین سے معافی مانگ لی۔

پاکستانی زائرین کے ساتھ بغداد ائیرپورٹ پر بدسلوکی سے متعلق عراقی حکومت نے متاثرہ زائرین سے معافی مانگ لی ہے، عراقی حکومت نے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

عراقی دفتر خارجہ کے مطابق واقع میں ملوث عراقی حکام کو معطل کر دیا گیا ہے، حکام نے بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جہاز میں اے سی بند ہونے پر پاکستانی مسافروں کے احتجاج کے باعث طیارے کے کیپٹن نے جہاز واپس بغداد ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا، جہاں مسافروں کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔