جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کو عراقی ہم منصب کا فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عراقی ہم منصب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور عراقی ہم منصب کے درمیان پاکستانی زائرین اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا، جس میں وزیراعظم نے عراقی ہم منصب کو گزشتہ ماہ بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد، ہزاروں پاکستانی زائرین کی میزبانی پر تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستانی زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کیلئے مذہبی سیاحت سود مند ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا عراق میں 22 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

دونوں رہنماؤں کا افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس کے دوران وزیر اعظم نے خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے کہا کہ انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری افغانستان کو تنہاء نہ چھوڑے۔

وزیر اعظم عمران خان نے افغان بھائیوں کیلئے پاکستان کی طرف سے امداد سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں قریبی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ خبریں