جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عرفان محسود

اسلام آباد : پاکستان کے عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مارشل آرٹ کے کھلاڑی عرفان محسود نے اسپین کے ایلیجاندرو سولر تاری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، اسپین کے باشندے نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش آپس کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کولمبین کسان نے دنیا کا سب سے وزنی آم پیدا کرکے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس طرح وہ دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں، وہ اب تک انڈیا کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس سے پہلے بھی عِرفان محسود امریکہ، برطانیہ، عراق، اسپین، اٹلی، فلیپائن، مصر اور انڈیا، کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کرچکے ہیں اور وہ مجموعی طور پر 42 گینیز بک آف ورلڈ میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں