جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کابل کے پاکستانی سفارتخانے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، اسامیوں پر عزیز و اقارب بھرتی

عزیز و اقارب بھرتی

اسلام آباد : افغان دارالحکومت میں پاکستانی سفارتخانے کی خالی اسامیوں پر تقرریوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سفارتخانے نے اپنے عزیز و اقارب کو بھرتی کردیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں ویزا معاون کی پندرہ اسامیوں کے لئے اشتہار دیا گیا، جبکہ لوگ پاکستان سے بھرتی کئے گئے۔ مقامی ویزا معاونین کی بھرتی افغانستان میں مقیم افراد کے لئے مختص رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں تین بم دھماکے، 5 پولیس اہلکار ہلاک

ان اسامیوں پر سفارتخانے کے افسران نے پاکستان سے اپنے عزیز و اقارب کو بھرتی کیا۔ ویزا معاونین کی تقرری کے ساتھ خاکروب کی تقرری بھی کی گئی، جس کے لئے اشتہار نہیں دیا گیا۔

افغانستان میں پاکستانی کمیونٹی اس اقدام سے نالاں ہے، جنہوں نے وزارت خارجہ کو شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزارت خارجہ سے تقرری میں بے ضابطگی کرنے پر مبینہ طور پر ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں