جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

جاوید آفریدی کیا پاکستان میں ’ایپل‘ کمپنی متعارف کرانے جارہے ہیں؟

پشاور زلمی

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کے جواب نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ملٹی میڈیا خاتون صحافی کی جانب سے جاوید آفریدی سے ازراہ مذاق مطالبہ کیا گیا کہ ’براہ کرم آئی فون کمپنی کی فیکٹری (iPhone assembling plant) پاکستان میں لائیں۔‘

اس مطالبے پر جاوید آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سے ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ جاوید آفریدی دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اُس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں