جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کیا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ہٹایا جارہا ہے ؟

چیئرمین پی سی بی

وزیر اعظم شہباز شریف اور خالد محمود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود کی ملاقات ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بیورو کریسی اور کرکٹ کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا تو کوئی عندیہ نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکاء اشرف کے ناموں پر بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے؛ احسان مانی

متعلقہ خبریں