جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسحاق ڈار کو بلایا گیا وہ بوریوں سمیت آئے ہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب

فیصل آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کی تمام جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے، اسحاق ڈار کو بلایا گیا وہ بوریوں سمیت آئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیا، موجودہ حکمرانوں کی جائیدادیں باہر پڑی ہیں، ڈاکٹر رضوان اور مقصود چپڑاسی کو مروادیا گیا، واضح ہوگیا نیب قوانین کو تبدیل کرکے احتساب کو بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطرناک ترین ملک ہے، ان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے : امریکی صدر کا الزام

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی منت سماجت کے باوجود انہوں نے کیا بیان دیا ہے، ان لوگوں کی تمام جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، یہ بات کسی سے چھپی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کا 2 ہزار روپے کا بجلی کا بل تھا وہ اب 5 ہزار روپے ہوگیا ہے، اسحاق ڈار کو بلایا گیا وہ بوریوں سمیت آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں