جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسحاق ڈار نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسحاق ڈار نے

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار نے کل لندن سے پاکستان واپسی تین سال بعد سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حلف سے متعلق گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کے آنے سے قیاس آرائیاں ختم ہوئیں، ڈالر نیچے آرہا ہے: احسن اقبال

اِسحاق ڈار پنجاب سے 2018 میں سینٹر منتحب ہوئے تھے، جس کا حلف انہوں نے آج تین سال بعد اٹھایا، چیئرمین سینیٹ نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے شور شرابا اور چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا۔ اِسحاق ڈار نے اسی شور کے دوران اپنا حلف مکمل کیا۔

متعلقہ خبریں