اسلام آباد: پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں قابو پانے میں مصروف ہیں۔
اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔
آگ نے اب تک 150 سے زائد دکانوں کو جلا کر راکھ بنادیا ہے، جبکہ پولیس نے اتوار بازار کیجانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، پانی کی کوئی شارٹیج نہیں آگ مزید نہ پھیلنے کیلئے اقدامات کر لیے ہیں۔