جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد: مذہبی جماعت کا احتجاجی مارچ، وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کردیے

مذہبی

اسلام آباد: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی کے سے پولیس کے 30 ہزار جوان مانگے گئے ہیں۔ پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سے,10-10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ دنگافساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں کالعدم تنظیم کے کارکنان اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار جاں بحق

ذرائع نے بتاہا کہ وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں