جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد : کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی خطرناک گروہ گرفتار

سائیکل چوری

اسلام آباد : کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں اے سی ایل سی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر سے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پانچ گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ہیں، گروہ میں بابر شفیق عثمانی، عبدالباسط اور محمد نذیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ایف آئی اے کے ہاتھوں حوالہ ہنڈی کے عالمی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار

ملزمان چوری شدہ گاڑیاں کو بنوں، پشاور اور مردان میں جعلی کاغذات کے ساتھ فروخت کرتے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، کار چوری کے متعدد مقدمات میں چالان شدہ ہیں۔

واردات کے دوران ایک ملزم گاڑی کھڑی کرکے جانے والے شخص کی ریکی کرتا دیگر ملزمان موقعہ پاکر فوری گاڑی چوری کر لیتے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں