جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں ترقی یافتہ شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، 315ویں پوزیشن

ورلڈ کرائم انڈیکس

اسلام آباد : وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ  کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنالیا۔ نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315ویں نمبر پر آگیا۔

وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔ نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر 29.26 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 نمبر پر تھا، گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر کرائمز کے اعداد و شمار، لاہور کا پہلا نمبر، گلگت بلتستان واحد پاک علاقہ قرار

اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی، جرائم کی شرح میں مزید 4 فیصد کمی کے بعد اسلام آباد دُنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا، رپورٹ بین الاقوامی ادارے نمبیو کی جانب سے جاری کی گئی۔

رپورٹ دُنیا بھر کے 374 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی، اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت دن بدن کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ آئی جی عامر ذوالفقار نے وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں