جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس کا اسمگلرز کے خلاف آپریشن، اے این ایف اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات

اے این ایف اہلکار کے شہید

اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران اے این ایف اہلکار شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس کے بارہ کہو میں منشیات اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ سے اے این ایف اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں، واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی نارکوٹکس فورس کی پشاور میں کارروائیاں، 98 کلو سے زائد منشیات برآمد

ملزمان ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں، آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا، اسلام آباد پولیس کا کوئی اہلکار اس گرینڈ آپریشن میں شامل نہیں ہوا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائی کو خفیہ رکھ کر آپریشن کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں