جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

اسلام آباد میں سرکاری افسر کی مبینہ خود کُشی

افسر

اسلام آباد: اکاوٹنٹ جنرل پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر نے مبینہ طور پر خود کُشی کرلی۔

اکاوٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں نے راولپنڈی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

خرم ہمایوں نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے جی پی آر کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے،

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کرلیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے۔
تھانہ روات پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے،

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جائے گا،

مبینہ خودکشی سمیت دیگر پہلوں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں