جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد: دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری، آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں

دوسرے

راولپنڈی ،اسلام آباد: عید قرباں کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے بعد آلائشیں اٹھائی جارہی ہیں۔

راولپنڈی میں عید قرباں کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ آلائشیں اٹھانے کیلئے سرگرم دکھائی دیتی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو اٹھانے کے لئے 24 گھنٹے آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ شہری حکومتی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے تین دن قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا، راولپنڈی میونسپلٹی کارپوریشن کا عملہ اس دوران ڈیوٹی پر رہے گا۔

متعلقہ خبریں