جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

جعلی ٹھیکہ کیس، آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جعلی ٹھیکے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب کو آئندہ سماعت تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی ٹھیکے کیس میں نیب طلبی کے موقع پر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت نے سابق صدر کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور اور نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے، آصف زرداری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں