جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ساڑھے پانچ ماہ بعد اسلام آباد کچہری کھولنے کا فیصلہ

ساڑھے پانچ ماہ بعد

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے ساڑھے پانچ ماہ بعد اسلام آباد کچہری کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے 18 مارچ سے کورونا وائرس کے باعث بند کی گئی اسلام آباد کچہری کو ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 319 افراد متاثر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہو گی۔ عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں