جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

بینچ

اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کو سنا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ ریورٹ ہم نے چیلنج کی ہے۔ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ نے واضع کیا ہے۔ اکاؤنٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔ پیسہ یہاں سے گیا ہے، صوبوں کے اکاؤنٹس میں، اس سے ان کو ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن رسیدیں مانگ رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کہاں چھپی ہیں : زرتاج گل

عدالت نے کہا کہ یہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، ولی خان کیس کے بعد یہ پہلا کیس ہے۔ اُس کیس میں ریفرنس بھیجوا دیا گیا تھا، اِس کیس میں ریفرنس نہیں بھیجوایا گیا؟

عدالت نے فنڈنگ کیس لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں